گریڈ 1 سے 22 تک ختم کی جانے والی آسامیوں کی تفصیلات سامنے آگئیں ہیں، جس کے مطابق گریڈ 1 تا 22 کی کل 32 ہزار 70 آسامیاں ختم کی گئیں ہیں۔
جاری کردہ دستاویز کے مطابق ختم ہونے والی آسامیوں کا سالانہ مالیاتی امپیکٹ 30 ارب روپے سے زیادہ ہے، جبکہ کابینہ ڈویژن نے 7826 ڈائنگ آسامیوں کی نشاندہی بھی کی ہے۔
دستاویز میں بتایا گیا کہ گریڈ 17 سے گریڈ 22 تک کی 1102 آسامیاں، جبکہ گریڈ 1 تا 16 کی 30 ہزار 968 آسامیوں کو ختم کیا گیا، ڈائنگ آسامیوں کا سالانہ مالیاتی اثر 6 ارب روپے سے زیادہ کا ہے۔
اسی طرح گریڈ 1 کی 7305 آسامیاں، گریڈ 2 کی 2853 آسامیاں، گریڈ 5 کی 2887 آسامیاں، گریڈ 4 کی 2456 آسامیاں، گریڈ 16 کی 1340 اور گریڈ 14 کی 1274 آسامیاں ختم کی گئیں۔



















