پاکستانی فضائی حدود کی بندش اور تجارت کا خاتمہ بھارتی معیشت کے قتل کے مترادف ہوگا۔
پاکستان کی جانب سے بھارتی اقدمات کے نتیجے میں فضائی حدود کی بندش اور تجارت کے خاتمے کے بعد بھارت پر اس کے کیا اثرات مرتب ہوسکتے ہیں؟
اس کا جائزہ لیا جائے تو اندازہ ہوتا ہے کہ بھارت کو پاکستانی اقدامات کے نتیجے میں بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑسکتاہے، یہ اقدامات بھارتی معیشت کے قتل عام کے مترادف ثابت ہوں گے۔
اس سے قبل محض چند دنوں کے لئے فضائی حدود کی بندش سے بھارت کو 80 ملین ڈالرز نقصان کا سامان کرنا پڑا تھا، فضائی حدود کی بندش کے سبب بھارتی ایئرلائنز کو سفری اخراجات بڑھ جانے کے خدشات لاحق ہوچکے ہیں۔
پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی مسافروں کی مشکلات بڑھ جائیں گی، انہیں طویل سفر کے ساتھ ساتھ اضافی سفری اخراجات بھی ادا کرنے ہوں گے، بھارتی مسافر انڈین ایئر لائنز کے بجائے دیگر سستی اور محفوظ فضائی ایئرلائنز میں سفر کو ترجیح دیں گے۔
کپاس، مختلف کیمیکلز، چانوروں کا چارہ، بیجیں، ادویہ، ڈیری مصنوعات، چائے، کافی، پلاسٹک کا سامان اور دیگر اشیاء جو اب پاکستان کے راستے بھارت نہیں پہنچ سکیں گی، ان کی قیمتیں بھی بڑھ جائیں گی اور اس سے بھارتی تاجر اور مڈل کلاس طبقہ بری طرح متاثر ہوں گے۔
پاکستان کو بھارتی تجارتی اشیاء کی برآمدات 1.21 ارب ڈالرز تک پہنچ چکی تھیں، تجارتی معاہدوں کی بندش سے بھارتی معیشت کو بڑا دھچکا لگے گا۔



















