پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں مختلف تربیتی کورسز مکمل کرنے والے کیڈٹس کی شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پروقارتقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں وزیراعظم شہبازشریف بطورمہمان خصوصی، جبکہ آرمی چیف جنرل عاصم منیربطورگیسٹ آف آنرشریک تھے۔
پریڈ کے دوران وزیراعظم شہبازشریف کو صدر سلام پیش کیا گئی، جبکہ وزیراعظم شہبازشریف نے پی ایم اے پریڈ کا معائنہ کیا۔
بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرنےوالےکیڈٹس میں انعامات تقسیم کیے گئے،جس کے مطابق انڈر آفیسر محمد طلحہ ایازنے کمانڈنٹ اعزازی چھڑی حاصل کی، جبکہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اوورسیزگولڈمیڈل نیپال کےکیڈٹس کےنام رہا۔
لیڈی کیڈٹ لائبہ رحمان کو بھی اعزاز دیاگیا، اعزازی شمشیر انڈرآفیسرمحمد حنان ملک نے حاصل کی، جبکہ صدارتی طلائی تمغہ انڈر آفیسرزین العابدین نے حاصل کیا۔
تقریب میں وزیر دفاع خواجہ آصف، عطاتارڑ، غیرملکی سفارتکار، اعلیٰ سول اورعسکری حکام شریک تھے۔



















