کراچی : وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ببرلو بائی پاس پر بیٹھے دھرنے کے شرکاء سے درخواست کی ہے کہ وہ دھرنا ختم کردیں۔
انہوں نے کہاکہ سندھ سمیت پورے ملک کے لوگوں کو دھرنے کے باعث پریشانی کا سامنا ہے، سوشل میڈیا پرمجھ سے متعلق منفی باتیں منسوب کی جا رہی ہیں۔
وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کہ سوشل میڈیا پرغلط باتیں نہ پھیلائی جائیں، مظاہرین کو یقین دہانی کراتے ہیں کینال نہیں بنیں گے، یہ منصوبہ دفن ہوگیا۔
انہوں نے کہاکہ دھرنے کے شرکاء پر طاقت کے استعمال کا کوئی آپشن زیر غور نہیں، وکلا اور عوام سے درخواست ہے کہ ازخود سڑکیں کھول دیں۔
وزیر داخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ دھرنے کے باعث مسافر مرد و خواتین، بچوں و بزرگوں کو شدید پریشانی لاحق ہے،ہم کینالز کے سخت مخالف ہیں، بلاول نے سندھ کامقدمہ لڑا اور جیت لیا۔



















