کراچی: علاج کے لئے بھارت پہنچنے والا معذور پاکستانی نوجوان بھی بھارتی جنگی جنون سے محفوظ نہ رہ سکا، 16 سالہ ایان کو علاج کے بغیر واپس پاکستان بھیج دیا گیا۔
16 سالہ ایان 2023 میں کراچی کے علاقے رضویہ میں پولیس کی کمر پر گولیاں لگنے سے معذوری کا شکار ہوگیا تھا، وہ 24 مارچ 2025 کو علاج کے لئے بھارت گیا تھا۔
پہلگام واقعے کے بعد بھارتی اقدامات کے نتیجے میں ایان کی والدہ اور چچی کو دہلی ہی میں روک دیا گیا۔
ایان اپنے والد ، بھائیوں، چاچا اور کزنز کے ساتھ واپس کراچی پہنچ گیا ہے۔ پہلگام واقعے کی آڑ میں بھارت انسانیت سوز اقدامات سے بھی گریز نہیں کررہا۔
واضح رہے کہ دونوں ممالک میں بڑھتی ہوئی کشیدگی نے جہاں زندگی کے مختلف شعبوں کو متاثر کیا وہیں شعبہ طب بھی شدید متاثر ہے اور علاج کے لئے بھارت گئے پاکستانی بھی مودی سرکار کی نفرت کا شکار ہورہے ہیں۔



















