Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سفارتی دہشت گردی بے نقاب: پاکستانی ہائی کمیشن پر حملہ کرنے والا بھارتی شہری نکلا

لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن پر حملہ کرنے والا بھارتی نژاد شہری نکلا، لندن پولیس کے مطابق حملہ آور انتہاپسند کی شناخت ہوگئی ہے۔

پاکستانی ہائی کمیشن پر حملے کے بعد بھارت کی سفارتی دہشت گردی بھی بے نقاب ہوگئی ہے۔ بھارت نے منصوبہ بندی کے تحت ہائی کمیشن پر حملہ کروایا۔

ترجمان میٹروپولیٹن پولیس نے بھارتی انتہا پسند کی شناخت ظاہرکردی ہے، 41 سالہ انکیت پرمجرمانہ نقصان کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق 41 سالہ انکیت لوو کو 28 اپریل کو ویسٹ منسٹر مجسٹریٹس کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

متعلقہ خبریں