پاک فوج نے ایل اوسی پر ایک ہی روز میں بھارتی فوج کے 2 کواڈ کاپٹرمارگرائے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کا بھارت کو منہ توڑ جواب جاری ہے جب کہ پاک فوج نے ایل اوسی کے ستوال سیکٹر پر بھارتی فوج کا ایک اور کواڈ کاپٹرمار گرایا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کا کواڈ کاپٹر پاکستانی علاقے میں جاسوسی کررہا تھا، مار گرایا جانے والا کواڈ کاپٹر پینتھم 4 ہے۔
یاد رہے کہ آج دن میں بھی پاک فوج نے بھارتی 5 آسام رجمنٹ کا کواڈ کاپٹر بھمبر مناورسیکٹرمیں مار گرایا تھا۔
دفاعی ماہرین کے مطابق بھارتی فوج کے غیرذمہ دارانہ ایکشنز حالات میں مزید کشیدگی کا باعث بن رہے ہیں، یہ واقعہ پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت،دفاعی تیاری اور چوکسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
دفاعی ماہرین کہتے ہیں کہ دشمن کی ایسی حرکتیں خطے کے امن کو سبوتاژ کرنے کی دانستہ کوششیں ہیں، پاک فوج ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ اور مؤثرجواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔



















