اسلام آباد: وزیر اعظم کی ہدایت پر وزارت ریلوے نے ریلوے کے پانچ لگژری سیلونز عوام کے لیے دستیاب کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
وزیر اعظم کی ہدایت پر وزارت ریلوے نے اقدام اٹھایا ہے جس کے تحت اب کوئی بھی مسافر ان اعلیٰ سہولیات سے مزین سیلونز کی بکنگ کروا سکے گا۔
ریلوے حکام کے مطابق یہ سیلونز پہلے صرف وزیر اعظم، وزرا، چیئرمین ریلوے، چیف ایگزیکٹو آفیسر اور آئی جی ریلوے کے لیے مختص تھے تاہم اب انہیں عام عوام کی سہولت کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ریلوے نے ٹکٹوں کی نئی پالیسی جاری کردی
مسافروں کی سہولت اور آسان رسائی کو مدنظر رکھتے ہوئے کرایہ بھی انتہائی مناسب رکھا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سہولت سے فائدہ اٹھاسکیں۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ریلوے کو عوام دوست ادارہ بنانے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔



















