Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پریس کو عوام اورسرکاری اداروں کے درمیان پل کا کرداراداکرناچاہیے، صدرمملکت

صدرمملکت آصف زرداری  نے کہا کہ پریس کو عوام اورسرکاری اداروں کے درمیان پل کا کرداراداکرناچاہیے۔

صدرمملکت آصف علی زرداری نے آزادی صحافت کےعالمی دن پرپیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ایک آزاد اور ذمہ دار پریس کے فروغ کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، غزہ، فلسطین میں دوران رپورٹنگ جانیں گنوانے والے صحافیوں کوخراج تحسین پیش کرتےہیں۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ آرٹیکل 19 چند ضوابط کےتحت آزادی اظہار اور آزادصحافت کی ضمانت دیتاہے، میڈیا مکالمے کے فروغ، سماجی، اقتصادی، ماحولیاتی مسائل اجاگر کرنے کیلئے ناگزیرہے، بدعنوانی بےنقاب کرنے،پسماندہ طبقات کیلئےآوازبلندکرنےمیں میڈیاکااہم کردارہے۔

صدر مملکت کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم نےصحافیوں کےتحفظ اورفلاح وبہبودکےلیےبہت سےاقدامات لیے، صحافیوں کومحفوظ اور سازگار ماحول فراہم کرنےکیلئےمزیداقدامات کی ضرورت ہے، ایساماحول جہاں صحافی خوف وہراس کے بغیرفرائض سرانجام دےسکیں وقت کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صحافیوں کے تحفظ کے بغیر آزادی صحافت ممکن نہیں، وزیرِ اعظم

آصف علی زرداری نے کہا کہ میڈیااعلیٰ صحافتی معیار، خبروں میں درستگی اورپیشہ ورانہ مہارت برقراررکھے، جعلی خبروں، غلط معلومات، سنسنی کےماحول میں میڈیاکی ذمہ داری اور بھی بڑھ گئی ہے، حقوق، ذمہ داریوں، سماجی واقتصادی مسائل کی آگاہی پیداکرنےاس کے علاوہ جمہوری عمل میں عوام کی شرکت کی حوصلہ افزائی کیلئے میڈیا کا کردار اہم ہے۔

 صدر ملکت نے مزید یہ بھی کہا کہ میڈیاکو بے آواز لوگوں کی آوازبنناچاہیے، آزادی صحافت جمہوریت کاایک لازمی عنصرہے، آئیے آزادی صحافت کےتحفظ اورفروغ کےعزم کی تجدیدکریں، امید ہےحکومت آزادی صحافت،صحافیوں کےتحفظ،آزادی کیلئےکام جاری رکھےگی،امید ہے ہمارا میڈیا قومی و عالمی مسائل  پرآگاہی فراہم کرنےمیں کردارادا کرتا رہے گا۔

متعلقہ خبریں