بھارت نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کو جواز بناکر پاکستان کے ساتھ بحری روابط بھی ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے، اب کوئی بھی پاکستانی پرچم بردار جہاز بھارتی بندرگاہوں پر لنگر انداز نہیں ہو سکے گا۔
بھارتی ڈی جی شپنگ کے مطابق کوئی بھارتی جہاز پاکستانی بندرگاہوں پر نہیں جائے گا، جبکہ بھارت نے تمام پاکستانی بحری جہازوں کو اپنی بندرگاہوں میں داخلے سے روک دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر مظالم، نیو یارک ٹائمز نے پردہ فاش کردیا
بھارت نے پاکستان سے برآمد ہونے والی تمام اشیاء کی براہ راست یا بالواسطہ درآمد اور ٹرانزٹ پر فوری پابندی عائد کر دی ہے۔
بھارتی وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ پابندی قومی سلامتی اور عوامی پالیسی کے مفاد میں عائد کی گئی ہے، پابندی سے کسی بھی استثنیٰ کے لیے بھارتی حکومت کی پیشگی منظوری درکار ہوگی۔



















