Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جامعہ کراچی؛ پانی کی لائن کا مرمتی کام مکمل، پانی کی بحالی کب شروع ہوگی؟

جامعہ کراچی میں پانی کی لائن میں پڑنے والے شگاف کا مرمتی کام مکمل ہوگیا ہے، تاہم پانی کی بحالی کل 12 بجے سے شروع ہوگی۔

پانی کی لائن کی مرمت کے لیے واٹر کارپوریشن کی جانب سے 94 گھنٹے کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی جو کل بارہ بجےختم ہوگی، کام مکمل ہونے کے بعد کل بارہ بجے اپ اسٹریماور ڈاؤن اسٹریم کو بتدریج کھولا حائے گا۔

پانی کی یہ سائفن لائن دھابیجی سے 140کلومیٹر پر محیط ہے، کراچی کی یہ آر سی سی لائن 1971 میں  بچھائی گئی تھی جوکہ اپنی مدت پوری کرچکی ہے انتہائی بوسیدہ ہونے کی وجہ اس میں بار بار شگاف پڑ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ 29 اپریل کو جامعہ کراچی سے گزرنے والی پانی کی 84 انچ قطرکی مرکزی لائن پھٹ گئی تھی، یونیورسٹی کا نصف سے زیادہ رہائشی علاقہ زیر آب اور پانی گھروں میں داخل ہوگیا تھا، جبکہ شہر کے بڑے حصے کو پانی کی فراہمی جزوی طور پر متاثر ہو گئی تھی۔

متعلقہ خبریں