Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

’’بھارت کے جاسوس ہماری جیلوں میں ہیں‘‘

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیوایم) کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ بھارت کے جاسوس ہماری جیلوں میں ہیں۔

فاروق ستار نے بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مودی نے آبیل مجھے مار والا کردار ادا کیا ہے، معیشت کے ماہرین کہتے ہیں اگلی جنگیں پانی پر ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ مودی کو پاکستان فوبیا ہے، قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے، ساری سیاسی جماعتیں ایک آوازمیں بات کررہی ہیں، جنگ نہیں چاہتے،جنگ مسلط کی گئی توہم تیار ہیں۔

رہنما ایم کیو ایم  نے کہا کہ پانی کے معاملے پر سیاست کرنا ٹھیک نہیں ہے، 1960 میں معاہدہ ہوا تھا، 3 دریا بھارت اور 3 دریا پاکستان کو دیے گئے تھے، اتنی بڑی کیپسٹی بھارت کے پاس بھی نہیں اتنا پانی روک سکے، اتنی بڑی آبادی کو پانی کی نعمت سے محروم نہیں کیا جاسکتا۔

فاروق ستار نے مزید کہا کہ بھارت کے جاسوس ہماری جیلوں میں ہیں، بھارت آکر اپنا شوق پورا کرلے، پورا اسکواڈرن گرائیں گے، پہلےچائے کی ایک پیالی پلائی، اب پورا ڈرم اسکواڈرن کے ساتھ بھجوادیں گے۔

متعلقہ خبریں