ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف نے کہاہے کہ بھارت نے6اور7مئی کی درمیانی شب بزدلانہ تاریخ دہرائی، ہمارا دشمن بزدل اور کم ظرف ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت نے گزشتہ شب بزدلانہ تاریخ ہوئے دہراتے ہوئے سویلین آبادی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 26 معصوم سویلینز شہید اور 46 زخمی ہوئے، تاہم اس میں مزیدشہادتوں اور زخمیوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
بھارت نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جن مقامات کو نشانہ بنایا ان میں احمد پورشرقیہ میں موجود مسجد سبحان اللہ ہے، جہاں بھارتی حملے کے نتیجے میں 13 شہادتیں ہوئیں، شہدا میں 3 سال کی 2 بچیاں،7خواتین، 4 مرد شامل ہیں، تاہم سیالکوٹ میں کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا، اسی طرح مریدکے میں بھی مسجد کو نشانہ بنایاگیا، جہاں 3 مرد شہید اور ایک زخمی ہوا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارت نے پاکستان میں مساجد کونشانہ بنایا، مساجد اور عبادت گاہوں کونشانہ بناناتنگ نظرسوچ کی عکاسی کرتاہے، تاہم پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے اس کے 5 طیارے اور ایک ڈرون مارگرایا۔؎
بھارت کے 3 رافیل، ایک مگ 29، ایک سخوئی طیارہ تباہ کیاگیا، یہ طیارے بھٹنڈا، جموں، سرینگر سمیت دیگرعلاقوں میں گرائےگئے، پاکستان نےان طیاروں کو اس وقت گرایاجب انہوں نے ہتھیارگرائے، ایل اوسی کی خلاف ورزی پربھارت کے بریگیڈہیڈکوارٹرز کو بھی نشانہ بنایاگیا، تاہم پاکستان کےتمام طیارے محفوظ ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کی جانب سے جن جگہوں کونشانہ بنایاگیا وہاں معصوم لوگ تھے، بھارت کی غلط فہمی کو ٹھیک کردیاجائےگا، پاک فوج عوام کی حمایت سے بھارتی جارحیت کاجواب دےرہی ہےپاکستان صرف ملکی دفاع میں دشمن کومنہ توڑجواب دےگا، اور دیا بھی جارہا ہے، کسی بھارتی طیارےکوپاکستانی حدودمیں داخل نہیں ہونےدیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فضائیہ کے ہاتھوں رافیل طیاروں کی تباہی، فرانسیسی کمپنی کے شیئرز گر گئے
کیا بھارت نہیں جانتا کہ پاک فوج بہادر، شہادت کاجذبہ رکھتی ہے، پاک دھرتی اور ملکی سرحدوں کادفاع ہماری خوش قسمتی ہے، شہادت کو گلے لگانا افواج پاکستان کا طرہ امتیاز ہے، ملکی سرحدوں کا دفاع اور جان قربان کرنا ہمارانصب العین ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ بھارت میں مودی انتہاپسنداقلیتوں پرزمین تنگ کیےہوئےہے، عالمی قوانین مذہبی، مقدس مقامات کونشانہ بنانے کی اجازت نہیں دیتے، بھارت نے نیلم جہلم ہائیڈروپراجیکٹ کےاسٹرکچرکو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی، آبی تنصیبات کونشانہ بنانا جنگی اقدار، عالمی قوانین کی خلاف ورزی بھی ہے، بھارتی حملے کے وقت پاکستانی فضائی حدودمیں57 بین الاقوامی مسافرطیارے موجودتھے، بھارت نے کئی ملکوں کے شہریوں کی زندگی کوبھی خطرےمیں ڈالا۔



















