Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاک فوج نے بھارتی فوج کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا

پاک فوج کی جانب سے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جارہا ہے جس کے بعد بھارتی فوج گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوگئی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق لائن آف کنٹرول پر دھرمسال 2 پوسٹ اور بٹل سیکٹر میں بھارتی فوج کو پاک فوج کی طرف سے بھرپور اور مؤثر جوابی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا، جس کے نتیجے میں بھارتی فوج نے شکست تسلیم کرتے ہوئے سفید جھنڈا لہرا دیا۔

ذرائع نے بتایا کہ پاک فوج کی جانب سے دیے جانے والے منہ توڑ جواب نے بھارتی فوج کو مکمل طور پر بے بس کر دیا، جس کے بعد بھارتی فوج نے اپنے ہتھیار ڈال کر سفید جھنڈا لہرا دیا، تاہم سفید جھنڈا لہرانا دشمن کی شکست کو تسلیم کرنے کے مترادف ہوتا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ بھارتی فوج کی بزدلانہ کارروائیاں پاک فوج کے مؤثر جوابی حملوں کے سامنے ناکام ہو گئیں اور بھارتی فوجی مکمل طور پر گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوگئے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی دفاعی صلاحیت اور پاک فوج کی بہادری ایک بار پھر دنیا کے سامنے واضح ہو گئی ہے جبکہ بھارتی فوج کی بزدلانہ کارروائیاں ان کے خوف اور کمزوری کو ظاہر کرتی ہیں۔

متعلقہ خبریں