Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارتی اشتعال انگیزی میں زخمی ہونے والے مزید 2 بہادر سپوت شہید

راولپنڈی: 6 اور 7 مئی کو بھارتی جارحیت کے دوران زخمی ہونے والے افواج پاکستان کے مزید 2 سپوت شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی اشتعال انگیزی میں زخمی ہونے والے مزید 2 بہادر سپوت شہید ہوگئے جس کے بعد مسلح افواج کے شہداء کی تعداد 13ہوگئی جب کہ 78 دوران ڈیوٹی زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ حوالدار محمد نوید اور پاک فضائیہ کے سینئر ٹیکنیشن محمد ایاز اسپتال میں زیرعلاج تھے، دونوں اہلکار 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارتی اشتعال انگیزی میں شدید زخمی ہوئے تھے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارتی افواج نے کھلی اور بزدلانہ جارحیت کرتے ہوئے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا جب کہ خواتین، بچے اور بزرگ بھی بھارتی جارحیت کا نشانہ بنے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے مزید کہا کہ مسلح افواج اور پاکستان کے عوام شہداء کو بھرپور خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں