Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بنیان مرصوص؛ پاک فوج کا دشمن کے ٹھکانوں پر فتح 1 اور 2 میزائل سسٹم سے حملے کی ویڈیو منظر عام پر

آپریشن بنیان مرصوص کے دوران پاک فوج کے فتح  1 اور 2 میزائل سسٹم سے پٹھان کوٹ کو ٹارگٹ کرنے کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی ہے۔

یاد رہے کہ پہلگام واقعے کو جواز بناکر بھارت نے پاکستان کے خلاف آپریشن سندور کا آغازکیا،  اور ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے جواب میں پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص  آغاز کرتے ہوئے بھارت کی صفوں میں داخل ہوکر انہیں کاری ضرب لگائی۔

یہ بھی پڑھیں: ’’بھارت نے صرف ڈرون سے حملے کیے، بدلے میں پاکستان نے میزائل ہی داغ دیے‘‘ بھارتیوں کی چیخیں نکل گئیں

10 مئی کا دن بھارتی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا کہ اس نے جنگی جنون اور طاقت کے نشے میں کس قوم کا للکارہ تھا، وہ یہ بھول گیا تھا کہ یہ قوم دشمن کے ہر وار کا جواب دینے کے لیے ہر وقت تیار رہتی ہے۔

10 مئی کو آپریشن بنیان مرصوص کے دوران پاکستان کی جانب سے جہاں کئی ہتھیاروں کا استعمال کیا وہی فتح ون اور ٹو سے پٹھان کوٹ ایئر بیس پر کامیاب میزائل حملے کیے، ان میزائل سسٹم نے بھارت کی اہم تنصیبات کو راکھ کا ڈھیر بنا دیا۔

فتح 1 اور 2 میزائل سسٹم  نے کامیابی سے دشمن کی اہم تنصیبات کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا، اور پاکستان نے ان میزائل کو مہارت کے ساتھ  استعمال کر کے بھارتی ملٹری تنصیبات کو بھاری نقصانات پہنچائے۔

متعلقہ خبریں