Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعلیٰ پنجاب کا 10 کے وی کے سولرسسٹم پر 95 فیصد سبسڈی کااعلان

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے10 کے وی کے سولرسسٹم پر 95، 15 اور 20 کے وی کےسولرسسٹم پر 90 فیصد سبسڈی کااعلان کردیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گندم انیشیٹو پروگرام کے تحت ٹریکٹرز کی تقسیم کی تقری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنیان مرصوص کا مطلب سیسہ پلائی دیوار ہے، قوم نےسیسہ پلائی دیوار کی طرح ملکی سلامتی میں اپنا کردار ادا کیا، پاکستان کا امن ہماری ریڈ لائن ہے، پاک افواج نے بنیان مرصوص کےتحت بھارت کوشکست سےدوچارکیا۔

مریم نواز نے کہا کہ نفرت کی سیاست نے اس ملک کو کچھ نہیں دیا، نفرت کی سیاست ختم ہوئی تو ملک ترقی کررہا ہے، تمام سیاسی قیادت کیلئےپاکستان ریڈلائن ہونی چاہیے، ملک کی خاطر ذاتی انا قربان کرناہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: سولر پلیٹ کسی امیر یا زمیندار کو نہیں غریب اورکسان کوملے گی، شرجیل انعام میمن

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاک افواج زندہ بادتوپاکستان زندہ باد ہے، وزیراعظم، آرمی چیف کو عظیم فتح پرخراج تحسین پیش کرتی ہوں، جبکہ پاکستان کی معیشت میں حیران کن استحکام دیکھنےمیں آیا، مہنگائی میں کمی سےبازاروں میں اشیاخورونوش سستےداموں مل رہی ہیں۔

مریم نواز کا یہ بھی کہنا ہے کہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ اور بجلی کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے، جبکہ دوسری جانب اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنےمیں آئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کسان کوزرعی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے، جبکہ زرعی شعبےکی ترقی پنجاب حکومت کی ہمیشہ سے ترجیح رہی، کسان خوشحال ہوگا تو پاکستان خوشحال ہوگا۔

مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ کسان کارڈ کے ذریعے پانچ ہزارفی ایکڑ کسانوں کو دیا جائےگا، دنیاکےبڑے اخبارلکھ رہے ہیں کہ پاکستان کی معیشت معجزہ بن گئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید یہ بھی کہا کہ ایک ہزارکسانوں کومبارکبادجنہوں نےتاریخی گندم اگائی، جبکہ کسانوں کو آج مفت ٹریکٹرمل رہیں ہیں، اس کے علاوہ کسانوں کو سستی کھاد، بیج اورسپر سیڈر پرسبسڈی دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں