امریکی دفاعی تجزیہ کار کرسٹین فیئر نے پاکستان کے طیارے مار گرانے کا بھارتی دعویٰ بکواس قرار دے دیا۔
پاکستان کی بین الاقوامی محاذ پر بھی فتح ہوئی ہے جب کہ بھارت کو منہ کی کھانی پڑی ہے۔ امریکی دفاعی تجزیہ کار نے پاکستان کے کئی طیارے مار گرانے کے بھارتی دعویٰ کو بکواس قرار دے دیا ہے۔
پاکستان ایئر فورس نے بھارتی طیارہ رافیل گرایا جس کے بعد بھارت عالمی سطح پر بھی اپنی ساکھ کھو بیٹھا۔ بعد ازاں بھارت نے اپنی ساکھ بچانے کے لیے پاکستان کے کئی طیارے مار گرانے کا جھوٹا پروپیگنڈا شروع کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی اخبار نے 4 بھارتی طیارے تباہ ہونے کی تصدیق کر دی
بھارتی ایئرفورس کے ڈی جی ملٹری آپریشنز نے پاکستان کے کئی طیارے مار گرانے کا دعویٰ کیا اور کہا کہ ہمارے پاس تعداد ہے لیکن بتانا نہیں چاہتے۔
ڈی جی ملٹری آپریشنز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے امریکی دفاعی تجزیہ کار کرسٹین فیئر نے کہا کہ بھارت کے اس بیان کو بکواس کے طور پر دیکھتی ہوں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارتی دعویٰ کی کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی ہے جب کہ امریکی دفاعی تجزیہ کار نے بھارتی میڈیا کے پاکستان کی 20 فیصد ایئر فیلڈز کو نقصان پہچانے کی بھی تردید کی ہے۔
امریکی دفاعی تجزیہ کار کرسٹین فیئر نے پاکستان کے طیارے مار گرانے کا بھارتی دعویٰ بکواس قرار دے دیا۔#America #IndianAirForce #PakistanAirForce #BOLNews pic.twitter.com/8jxwg3gNSO
— BOL Network (@BOLNETWORK) May 16, 2025



















