Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آپریشن بنیان مرصوص میں تاریخی فتح؛ آئی ایس پی آر کی جانب سے نیا ملی نغمہ جاری

معرکہ حق آپریشن بنیان مرصوص میں پاک افواج کی شاندار فتح اور اختتام پر آئی ایس پی آر کی جانب سے راحت فتح علی خان کی آواز میں ملی نغمہ جاری کیا گیا ہے۔

اس نغمے کے لہو کو گرما دینے اورجوش و جذبہ سے بھرپور الفاظ حفاظت تیری ہم کریں گے وطن تیری زمین کی قسم تیرے آسمان کی قسم جیسے الفاظ دشمن کا دل دہلادینے کے لیے کافی ہیں

یہ بھی پڑھیں: ’’اللّٰہ اکبر، تیار ہیں ہم‘‘ لہو کو گرمانے والے لفظوں سے سرشار نیا جنگی قومی ترانہ جاری

نغمے کے بول پاکستان کا مطلب کیا لَا الٰہ الالٰہ محمدر رَسُول اللّٰہ ریاست طیبہ کی ترجمانی کرتے ہیں۔

ملی نغمہ کے دل مو لینے والے سُر ہر پاکستانی کی دل کی آواز ہیں، جبکہ اس کے بول دشمنوں کے دل پر ہیبت طاری کر دیتے ہیں۔

نغمہ میں اس وطن کی حفاظت اپنی جانوں سے بھی بڑھ کر کرنے کا عزم کیا گیا ہے، پاک وطن ہمیشہ اللّٰہ کی امان میں رہے اور اس سے وفاداری ہر فرد کے خون میں رہے۔

متعلقہ خبریں