Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سندھ اسمبلی میں کے الیکٹرک کے خلاف قرارداد کثرت رائے سے مسترد

کراچی: ایم کیو ایم کی جانب سے سندھ اسمبلی میں کے الیکٹرک کے خلاف قرارداد پیش کی گئی جس کو ایوان نے مسترد کردیا۔

ایم کیو ایم کے رکن عامر صدیقی نے کے الیکٹرک کی خلاف قرارداد سندھ اسمبلی میں پیش کی گئی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ کے الیکٹرک کی کارکردگی کو دیکھنے کے لیے عدالتی کمیشن بنایا جائے۔

حکومتی اراکین نے قرارداد کی مخالفت کردی۔ مکیش کمار چاولہ نے کہا کہ کے الیکٹرک کے حوالے سے پالیمارنی کمیٹی بنی ہوئی ہے اور ہم پالیمارنی کمیٹی کو زیادہ با اختیار سمجھتے ہیں۔

ایم کیو ایم کے رکن عامر صدیقی نے کہا کہ مجھے وہ قوانین بتا دیں جس کے تحت حکومت اس قرارداد کی مخالفت کر رہی ہے۔

تاہم نے ایوان نے کثرت رائے سے کے الیکٹرک کے خلاف قرارداد کو مسترد کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں