اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے تھائی لینڈ، فلپائن، سلووینیا، سربیا، برکینا فاسو، زیمبیا اور لاتویا کے پاکستان میں نامزد سفراء سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں، جن میں انہوں نے ان کو سفارتی اسناد پیش کیں۔
ملاقاتوں میں صدر زرداری نے دوطرفہ تعلقات کے مزید فروغ پر زور دیا اور خاص طور پر تجارت، معیشت اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
مزید پڑھیں: صدر مملکت کا گوجرانوالہ کینٹ کا دورہ ، افواج پاکستان کوخراج تحسین پیش
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستان کی معیشت کو مزید وسعت دینے اور کاروباری تعلقات کو فروغ دینے کے لیے ضروری ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات میں اضافہ کیا جائے۔
صدر مملکت نے نئے نامزد سفراء کو ان کی نئی ذمہ داریوں پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تعینات ہونے والے سفراء پر ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے اپنے ممالک کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کو مزید مستحکم کریں۔
صدر زرداری نے اس موقع پر پاکستان میں موجود دوست ممالک کے سفیروں کے لیے فرائض کی بہترین ادائیگی کی دعا بھی کی، تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں مزید بہتری آ سکے۔



















