معرکہ حق میں شاندار فتح کے بعد سوشل میڈیا پر ’’فیلڈ مارشل فاتح حق عاصم منیر ‘‘ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔
وفاقی حکومت کی جانب سے جنرل سید عاصم منیر کی فیلڈ مارشل عہدے پر تقرری کے بعد انہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات دیے جارہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں فیلڈ مارشل کے اعزاز کی تاریخ، ایک جائزہ
عوام نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں افواج پاکستان نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔
سوشل میڈیا پر یہ ٹرینڈ ہر پاکستانی کے دل کی آواز اور اپنے سپہ سالار سے محبت کی عکاس ہے۔



















