پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن( پی آئی اے) نے اپنے فضائی آپریشن میں مزید وسعت لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے لاہور سے پیرس کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
قومی ایئر لائن کی لاہور سے پیرس کے لیے پہلی پرواز 18 جون کو اڑان بھرے گی، جبکہ لاہور سے پیرس کے لیے ہفتہ وار پرواز بدھ کے روز براہ راست روانہ ہوا کرے گی۔
واضح رہے کہ پی آئی اے پہلے ہی اسلام آباد سے پیرس کے لیے ہفتہ وار دو پروازیں آپریٹ کر رہی ہے، اس پرواز کے آغاز سے ہفتہ وار تین براہ راست پروازیں پی آئی اے کے اپریشن کا حصہ بن جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی کو عالمی سیکیورٹی معیار پر بڑی کامیابی
قومی ایئر لائن اپنے عوام کی ضروریات اور سہولت کے لیے بہت جلد یورپ کے دوسرے شہروں کے لیے بھی پروازوں کا اغاز کرے گی۔



















