’’ہر لحظہ ہیں تیار ہم‘‘وطن کیلئے محبت بھرے لفظوں سے سرشار نیا قومی نغمہ جاری کردیا گیا ہے جوکہ پاکستان کی حالیہ فتح کے بعد ریلیز ہونے والا پہلا خصوصی نغمہ ہے۔
اس نغمے میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی بدترین شکست اور حالیہ جنگ میں شاندار فتح پر قوم کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔
اس قومی نغمے “ہر لحظہ ہیں تیار ہم” کو واجد سعید نے گایا اور کمپوز کیا ہے، جبکہ نغمے کے بول ایس کے خالِش نے تحریر کیے ہیں۔
نغمے کے بول کہ یہ بات اب تاریخ کے پنوں پہ لکھی جائے گی، اب تو قیامت تک اسے دنیا بھلا نہ پائے گی وطن کی محبت کو مزید بڑھاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آپریشن بنیان مرصوص میں تاریخی فتح؛ آئی ایس پی آر کی جانب سے نیا ملی نغمہ جاری
نیا قومی ترانہ “ہر لحظہ ہیں تیار ہم” نہ صرف دشمن کو منہ توڑ جواب ہے، بلکہ شاندار کی فتح کی گونج بھی ہے۔
ملی نغمے کے دل کو گرما دینے والے بول چپ بیٹھے ہیں اس کا مطلب، ہیں امن و اماں کے حامی ہم، جنگ چھیڑو گے نہ چھوڑیں گے،
سیہ پلائی ظلم کے آگے کھڑی دیوار ہم، دشمن ہمارے یاد رکھ، ہر لحظہ ہیں تیار ہم قوم میں وطن سے محبت اور جوش و جذبہ کو مزید بڑھا دیتے ہیں۔



















