Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی کا بڑا اعلان

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی نے اعلان کیا ہے کہ پیٹرولیم ایکٹ 1934ء میں ہماری مشاورت کے بغیر ترمیم کی گئی تو ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند کردیں گے۔

چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبد السمیع خان نے کہا کہ ایکٹ میں ترمیم سے ڈپٹی کمشنر اور اسٹنٹ کمشنر کو لامحدود اختیارات دیے گئے ہیں، مجوزہ ترمیم کے بعد حراسانی اور کرپشن بڑھے گی کاروبار کرنا ممکن نہیں رہے گا۔

عبد السمیع خان نے کہا کہ پیر کو وزیر پیٹرولیم سے ڈیلرز ایسوسی ایشن کا وفد حتمی مذاکرات کرے گا، اگر مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو سخت فیصلے کریں گے جس میں پیٹرول پمپس کی بندش بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان

اس موقع پر ممبر پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشنم راجہ وسیم نے کہا کہ بیوروکریسی کو اتنے اختیارات نہیں دینے چاہیے، اسمگلنگ روکنے سے متعلق ہم ان کوسپورٹ کرتے ہیں، بند کمروں میں ہونے والے فیصلوں میں او ایم سیز کو بٹھایا جاتا ہے ہمیں شامل نہیں کیا جاتا، خلاف ورزی کی صورت میں ہم پر کم از کم 1 کروڑ روپے جرمانہ عائد ہوگا، اور زیادہ سے زیادہ ہمارے پیٹرول پمپ کی زمین ضبط ہو جائے گی۔

وائس چیئرمین پی پی ڈی اے ملک خدا بخش نے کہا کہ اس وقت بھی ملک میں 30 سے چالیس فیصد ایرانی اسمگل ڈیزل فروخت ہورہا ہے، حکومت کو اس سے ریونیو میں اربوں روپے کا خسارہ ہورہا ہے، پیٹرول پمپس پر چھاپے کے دوران کمپنی کے لوگ بھی لازمی شامل ہوں۔

متعلقہ خبریں