Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئی ایم ایف کا ریونیو بڑھانے کیلئے ٹیکس نادہندگان کیخلاف مزید سخت اقدامات کا مطالبہ

اسلام آباد: آئی ایم ایف نے ٹیکس بڑھانے کےلیے مزید سخت اقدامات کی تجویز دیدی۔

ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے تجویز دی ہے کہ ٹیکس نا دہندگان کے خلاف مزید سخت اقدامات لیےجائیں، ٹیکس حکام کے اختیارات کے استعمال میں اضافہ اور شفافیت لائی جائے، ٹیکس چوری روکنے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال مزید بڑھایا جائے۔

ذرائع کے مطابق پی اوایس پر ٹیکس چوری کا جرمانہ 5 لاکھ سے بڑھا کر50 لاکھ کرنے جبکہ ٹیکس چوری پر جرمانے کے ساتھ فوجداری مقدمات درج کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کے بجٹ اہداف پر آئی ایم ایف کا اعتراض

ذرائع کا کہنا ہے کہ زرعی ان پٹس اور مشینری پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح بڑھانے کی تجویز  ہے، جبکہ درآمدات پر پابندیوں میں کمی کی تجاویز بھی تیار کرلی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق بجٹ 26-2025 میں سولر پینلز سمیت تمام  ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے کی تجویز زیر غور ہے جبکہ کھاد، سپرے اور زرعی آلات پر 18 فیصد جی ایس ٹی عائد کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پرتعیش اشیاء کی فہرست میں مزید اشیاء شامل کرکے ٹیکس میں اضافہ کیا جائے، جبکہ پرتعیش اشیاء پر سیلز ٹیکس 25 فیصد سے بڑھانے کی تجویز زیرغور ہے۔

متعلقہ خبریں