پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں انقلابی پیشرفت، ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پہلا ’’بلاک چین بیسڈ ہائی پرفارمنس کمپیوٹنگ‘‘ لائسنس جاری۔
’اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی‘کی جانب سے’ہگز کمپیوٹنگ لمیٹڈ ‘کو لائسنس کا اجراء کیا گیا ہے۔
اس منصوبے میں وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام اور اسٹیٹ بینک کا کلیدی کردار ہے، جبکہ یہ منصوبہ بلاک چین، اے آئی، بگ ڈیٹا میں سرمایہ کاری کے شاندار مواقع فراہم کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیجیٹل پاکستان کیلئے تاریخی فیصلہ؛ بٹ کوائن مائننگ اور اے آئی ڈیٹا سینٹرز کیلئے 2000 میگاواٹ بجلی مختص
اس منصوبے کے تحت سالانہ پندرہ سے بیس لاکھ ڈالر تک زرمبادلہ کا حصول متوقع ہے، جبکہ ڈیٹا سینٹر ابتدائی طور پر 7 میگا واٹ بجلی سے کام کرے گا، یہ ملک میں زائد بجلی کی استعداد کو مؤثر انداز میں استعمال کرنے کا انقلابی اقدام ہے۔
’بلاک چین‘ ٹیکنالوجی سے ڈیجیٹل دنیا کی شفافیت اور سیکیورٹی میں نمایاں اضافہ ہوگا، ایس آئی ایف سی کی معاونت سے یہ منصوبہ پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے اہم سنگ میل ہے۔



















