Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہر قائد میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا

شہر قائد میں گرمی کی شدت برقرار، موسم آج بھی گرم اور مرطوب رہے گا۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 73 فیصد ہے۔

شہر قائد میں آج کم سے کم درجہ حرارت 29.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تاہم ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: گرمی سے بچنے کا یہ آسان سا گُر جانیے

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس وقت کراچی میں سمندری ہوائیں 20 تا 25 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، آج مطلع مکمل صاف رہے گا، تاہم  بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت آئندہ 3 تا 4 روز مزید برقرار رہے گی۔

متعلقہ خبریں