سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس کل طلب کیا گیا ہے، جس میں آئندہ مالی سال کے وفاقی ترقیاتی منصوبوں پر 1 ہزار ارب روپے خرچ کرنے کی تجویز ہے۔
ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال میں این ایچ اے کیلئے 170 ارب، آبی وسائل کیلئے 140 رکھنے کی تجویز ہے، جبکہ نئے مالی سال کے بجٹ میں پاور ڈویژن کیلئے 105 ارب مختص کرنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عید تعطیلات؛ بجٹ پیشں کرنے کی تاریخ میں مزید توسیع کا امکان
ذرائع نے بتایا کہ نئے بجٹ میں اعلیٰ تعلیم کے منصوبوں پر 50 ارب، نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 4 ارب رکھنے کی تجویز ہے، جبکہ انفارمیشن اور صنعت و پیداوار کیلئے تین تین ارب رکھنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق میری ٹائم کیلئے 3.5 ارب روپے، بین الصوبائی رابطے کیلئے 1.5 ارب رکھنے کا پلان ہے، تاہم مجوزہ وفاقی ترقیاتی پلان کی منظوری اے پی سی سی سے لی جائے گی۔



















