Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعظم کا ضمنی الیکشن میں حنا ارشد وڑائچ کی کامیابی پر اظہار تشکر

اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے پی پی 52 سیالکوٹ کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کی امیدوار حناء ارشد وڑائچ کی کامیابی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے پارٹی قیادت اور کارکنان کو مبارکباد دی ہے۔

وزیرِ اعظم نے مسلم لیگ ن پر اعتماد پر سیالکوٹ کے عوام کا بھرپور شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پی پی 52 کے ضمنی انتخابات میں کامیابی، میاں محمد نواز شریف کی بے مثال قیادت اور وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز کی صوبے کی ترقی و خوشحالی کیلئے دن رات محنت کا ثمر ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ کے عوام کا مسلم لیگ ن کے حق میں ووٹ انکے حکومت کی عوام دوست پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔

مزید پڑھیں: پی پی 52 کے ضمنی الیکشن میں ن لیگی امیدوار حناراشد نے میدان مارلیا 

شہباز شریف نے مزید کہا کہ سیالکوٹ کے عوام کی مسلم لیگ ن سے والہانہ محبت اور اعتماد پر انکے شکر گزار ہیں۔

واضح رہے کہ سیالکوٹ کے حلقے پی پی 52 کے ضمنی الیکشن میں ن لیگ کی امیدوارحنا راشد نے میدان مار لیا، یہ 69316 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہیں جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار فخرنشاط گھمن 35477 ووٹ لیے۔

بعدازاں پی پی اور پی ٹی آئی نے ضمنی الیکشن میں دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں