Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایران اور اسرائیل جنگ: مختلف غیرملکی ائیرلائنز نے پاکستانی فضائی حدود کا استعمال شروع کردیا

ایران اور اسرائیل کے مابین حالیہ جنگ کے نتیجے میں میں کئی ممالک کی  فضائی حدود بند ہوگئی ہیں۔ جس کے بعد مختلف غیرملکی ائیرلائنز نے اپنے کئی سیکٹرز کے لیے پاکستانی فضائی حدود کا استعمال شروع کردیا ہے۔

ایمریٹس سمیت کئی بڑی ایئرلائنز  شمالی امریکہ ،مصر اور دیگر ممالک کے لیے پاکستانی فضائی حدود استعمال کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی حملے امریکی مدد کے بغیر ممکن نہیں تھے، ایرانی وزیرخارجہ

 ائرلائنز مغربی پاکستان سے گزر کر مغرب میں افغانستان، ترکمانستان، بحیرہ کیسپین، آذربائیجان اور ترکی کے بعد آگے جا رہی ہیں۔

جنگ کے باعث ایران، عراق، شام، اردن اور اسرائیل کی فضائی حدود بدستور بند ہیں۔

متعلقہ خبریں