Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارتی میڈیا ایران کیخلاف پاکستانی تعاون سے متعلق جھوٹی کہانیاں پھیلانے لگا

بھارتی میڈیا ایران کیخلاف پاکستانی تعاون سے متعلق جھوٹی کہانیاں پھیلانے لگا۔ بھارتی میڈیا نے پاکستان سے ایران کیخلاف پاکستانی ایئربیس اورگراؤنڈ سپورٹ طلب کیے جانے کا مزموم پروپیگینڈاشروع کردیا۔

معرکہ حق میں حالیہ عالمی رسوائی اورتزلیل کے باوجودبھارت اپنی حرکتوں سے باز نہ آیا۔

جعلی خبریں بنانے والی بھارتی فیکٹریوں نے سراسر جھوٹ ، من گھڑت اور خود ساختہ کہانیاں پھیلاناشروع کردیں۔

سفارتی اور عسکری سطح پر ذلیل و خوار ہونے کے بعد اب بھارت اپنے میڈیا کوہتھیارکے طور پر استعمال کر رہاہے۔

ہرسطح پرذلت اٹھانے کے باوجودبھارت3 دہائیوں میں وہ مقاصد حاصل نہ کرسکا،جوپاکستان نے تین دنوں میں حاصل کرلیا۔

بھارتی میڈیافیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورہ امریکا پرجھوٹی خبریں پھیلارہاہے۔ ان جعلی خبروں میں یہ من گھڑت کہانیاں سنائی جارہی ہیں ۔

چھوٹی اور خود ساختہ خبریں:

  1. ٹرمپ نے سید عاصم منیر سے ایران کے خلاف پاکستانی ایئربیس،طیارے اور گراؤنڈسپورٹ طلب کرلی۔
  2. امریکی صدر نے پاکستان سے ایران کے خلاف مکمل سپورٹ طلب کی ہے ۔
  3. ٹرمپ نے پاکستان سے روس اورچائنہ کے بجائے صرف امریکا سے  سیکیورٹی اور تجارتی معاہدے کرنے کی شرط رکھی ہے۔

بھارتی میڈیا ایران کیخلاف پاکستانی تعاون سے متعلق جھوٹی کہانیاں پھیلانے لگا

یہ جھوٹی خبریں فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورہ امریکا کے فوری بعد متواتر چلائی اور پھیلائی جارہی ہیں ۔

دراصل بھارت  فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکا میں پزیرائی سے خائف ہے ۔  یہی وجہ ہے کہ بھارتی میڈیا ایران کیخلاف پاکستانی تعاون سے متعلق جھوٹی کہانیاں پھیلانے لگا۔

واضح رہے کہ عالمی ذلت اٹھانے کے بعد بھارت سوشل میڈیا اور گودی میڈیا پرخودساختہ اورجھوٹی خبریں پھیلارہاہے۔

متعلقہ خبریں