Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاک ویسٹ انڈیز سیریز میں بڑی تبدیلی کا امکان

پاکستان اور ویسٹ انڈیز سیریز میں بڑی تبدیلی، ون ڈے کی جگہ ٹی 20 کھیلے جانے کا امکان ہے۔ 

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اور کرکٹ ویسٹ انڈیز آئندہ سیریز پر نظرثانی کے لیے بات چیت کررہے ہیں جس میں ون ڈے کو اضافی ٹی 20 کے ساتھ تبدیل کرنے کی تجویز ہے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان رواں برس ہونے والی سیریز میں تین ٹی 20 میچز، جبکہ جولائی، اگست میں کیریبین میں تین ون ڈے کھیلے جانے تھے تاہم بین الاقوامی ٹی 20 کیلنڈر اور بڑے ٹورنامنٹس کی تیاریوں کی وجہ سے پی سی بی نے ون ڈے میچوں کو ٹی 20 میں تبدیل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق ٹیسٹ کرکٹر نے پی سی بی سے راہیں جدا کر لیں، مگر کیوں؟ جانیے

پی سی بی نے اس امید کا ظہار کیا ہے کہ ویسٹ انڈیز مجوزہ تبدیلی پر راضی ہوجائے گا، اگر منظوری مل گئی تو ٹی 20 سیریز کو پانچ یا چھ میچوں تک بڑھایا جاسکتا ہے۔

موجودہ شیڈول کے مطابق، تین ٹی ٹونٹی 31 جولائی، 2 اگست اور 3 اگست کو مقرر ہیں، جب کہ ون ڈے سیریز 8، 10 اور 12 اگست کو ٹرینیڈاڈ کی برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں ہوگی۔

متعلقہ خبریں