حکومت نے چینی کی قیمتوں میں توازن برقرار رکھنے کے لیے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈی ریگولیشن پالیسی کے تحت زرعی اجناس کی درآمد، برآمد، قیمتوں میں اتار چڑھاؤ مارکیٹ فورسز کے مطابق ہوتا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ سیزن میں چینی وافر ذخائر موجود ہونے کی وجہ سے برآمد کی گئی تھی، موجودہ صورتحال میں یہ تاثر غلط ہے کہ ملک میں عوامی ضروریات کے مطابق چینی کی وافر مقدار موجود نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا چینی کی قیمتوں پر بڑے اقدام کا فیصلہ
ذرائع کا مزید یہ بھی کہنا ہے کہ چینی کی درآمد کا فیصلہ قیمتوں میں استحکام اور عوام کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے لیا گیا ہے، اضافی اسٹاک کے ہونے سے قیمتوں میں توازن برقرار رہے گا۔



















