Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

’’معرکہ حق شہدا فورم‘‘باقاعدہ طورپرقائم کردیاگیا

’’معرکہ حق شہدا فورم‘‘ اور ٹرسٹ باقاعدہ طورپرقائم کردیاگیا۔ فورم کا قیام سول سوسائٹی کی جانب سے بھارتی ریاستی دہشتگردی کیخلاف عمل میں لایاگیاہے۔

صدر ’’معرکہ حق شہدا فورم‘‘  نے بھارتی جارحیت کے شہداکو انصاف دلانے کیلیے عالمی فورمزسے رجوع کااعلان کردیا۔

یہ اعلان  صدر معرکہ حق شہدا فورم کے صدر نے  نیشنل پریس کلب اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ فورم شہداکوخراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔ جنہوں نے بھارتی جارحیت کا مقابلہ اپنے خوں سے کیا۔

صدر معرکہ حق شہدا فورم نے کہاکہ بھارتی جارحیت کے دوران شہید ہونے والے پاکستانی شہریوں کی آواز بنیں گے-

انہوں نے کہاکہ مودی حکومت کو اسکی ننگی جارحیت اور معصوم شہیدوں کے خوں کا حساب دینا ہو گا

ان کا کہناتھاکہ ہلخانہ کو قانونی، اخلاقی اور مالی معاونت فراہم کرے گا۔صدر معرکہ حق شہداء فورم نے کہاکہ ہمُ شہدا کے مشن کو زندہ رکھیں گے اور شہداء کے لواحقین کو انکا جائز حق دلا کر رہیں گے۔

حکومت شہدا کی کفالت کے لئے فوری طور پر فنڈز قائم کرے ،سول سوسائٹی

سوسل سوسائٹی کے مطابق مودی حکومت نے نہتے پاکستانیوں کو نشانہ بنا کر عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کی۔

معرکہ حق شہداء فورم صرف ایک نمائشی ٹرسٹ  نہیں بلکہ بھارت کے جنگی جرائم کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کی مربوط حکمت عملی ہے۔

سول سوسائٹی  نے مطالبہ کیاکہ حکومت شہداء کے اہلخانہ کی کفالت کے لیے فوری طور پر قومی سطح پر فنڈ  قائم کرے

فورم کا مقصد شہداء کی قربانیوں کو قومی یادداشت کا حصہ بنانا اور بھارتی بیانیے کا مؤثر جواب دینا ہے۔

سول سوسائٹی کی جانب سے متاثرہ خاندانوں کو ہر سطح پر سپورٹ فراہم کرنے اور بھارتی مظالم پر عالمی بیداری کی مہم کا اعلان کیاگیا۔

متعلقہ خبریں