Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہر قائد کا مطلع مکمل ابر آلود، موسم خوشگوار

شہر قائد میں آج مطلع مکمل ابر آلود رہنے سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 29.4 ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہر قائد میں مطلع ابر آلود، وقفے وقفے سے بوندا باندی، موسم خوشگوار

شہر قائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت  34  تا 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ رہنے کا امکان ہے، جبکہ شہر میں اس وقت جنوب مغربی سمت سے 25کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہرقائد کا مطلع آج ابر آلود رہے گا تاہم تیز بارش کا امکان نہیں ہے، تاہم 25 ت جون سے ملک بھر میں مون سون بارشوں کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔

متعلقہ خبریں