Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

ضلع سوات کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے باعث شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.6 اور گہرائی 51 کلو میٹر تھی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔

متعلقہ خبریں