Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعظم کی ارکان اسمبلی سے ملاقات؛ متعلقہ حلقوں کے امور پر گفتگو

اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی پارلیمنٹ ہاؤس میں ارکان اسمبلی سے ملاقات ہوئی ہے۔

وزیرِ اعظم سے ارکان قومی اسمبلی سیدہ نوشین افتخار، چوہدری محمود بشیر ورک، ناصر اقبال بوصال اور علی جان مزاری کی علیحدہ علیحدہ ملاقات ہوئی جس میں متعلقہ حلقوں کے امور پر گفتگو کی گئی۔

ارکان قومی اسمبلی نے عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔

وفاقی وزیر برائے پبلک افیئرز رانا مبشر اقبال، وزیرِ مملکت برائے پاور عبدالرحمان کانجو اور معاون خصوصی طلحہ برکی بھی ملاقاتوں میں موجود تھے۔

متعلقہ خبریں