Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بارشوں کا آغاز کب سے ہوگا؟ کراچی والوں کے لیے بڑی خوشخبری

 کراچی والوں کے لیے بڑی خوشخبری، پی ڈی ایم اے سندھ کے مطابق کل شام سے شہر قائد میں بارشیں متوقع ہیں۔

کراچی میں ممکنہ بارشوں کے پیش نظر پی ڈی ایم اے سندھ  نے الرٹ جاری کرتے ہوئے سندھ کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر کو پیشگی اقدامات کی ہدایت دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: طوفانی بارشوں میں اپنائیں یہ احتیاطی تدابیر

پی ڈی ایم اے سندھ کے مطابق تھرپارکر، عمر کوٹ، بدین، دادو، سکھر، لاڑکانہ و حیدر آباد سمیت دیگر میں آج سے موسلادھار بارشوں شروع ہیں، جبکہ کل شام سے شہر کراچی میں بھی بارشیں متوقع ہیں، جبکہ بارشوں کا یہ سلسلہ 29 جون تک جاری رہے گا۔

بارشوں کے نتیجے میں شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، جبکہ کچے گھروں، دیواروں سمیت کمزور ساخت کے اسٹرکچر کو نقصان کا اندیشہ ہے، اس کے علاوہ بجلی کے کھمبے، بل بورڈ، سولر پینل گرنے کا بھی خدشہ ہے۔

شہریوں کو خصوصی طور پر ازخود احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور سڑکوں سے پانی کی نکاسی کے انتظامات کی بھی ہدایت کر دی ہے۔

صوبت میں بارشوں کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے۔

متعلقہ خبریں