Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صدرمملکت اور وزیراعظم کا ہجری سال نو1447کے موقع پر خصوصی پیغام

صدرمملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ہجری سال نو 1447 کےموقع پر خصوصی پیغام جاری کیا گیا ہے۔

’’محرم ہمیں امام حسینؓ کےنقش قدم پرچلنےکادرس دیتا ہے‘‘

صدرمملکت آصف علی زرداری نے نئے ہجری سال 1447 کے آغاز پر پاکستانی قوم اور امت مسلمہ کومبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دعاگو ہوں ہجری سال وطن عزیزمیں امن، خوشحالی، استحکام لےکرآئے۔

صدرمملکت نے کہا کہ یہ مہینہ اسلامی ہجری سال کےحرمت والےمہینوں میں سےایک ہے، اللہ نےاس مہینے میں ہرقسم کےانتشار اور لڑائی جھگڑے سےمنع فرمایا ہے، اللہ نےاس مہینے میں نیکی اور بندگی کےکاموں میں مشغول رہنےکی تلقین فرمائی ہے۔

آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ یہ مقدس مہینہ تلقین کرتاہےکہ اپنی انفرادی زندگی کو بھی اجتماعی شعورسےجوڑیں، عدل وانصاف، حسن سلوک، ایثار، رواداری اور برداشت جیسے اوصاف زندگی میں شامل کریں، ہمیں اتحاد، اخوت اورقومی یکجہتی جیسےاصولوں کواپناناہوگا۔

صدرمملکت نے کہا کہ محرم ہمیں امام حسینؓ کےنقش قدم پرچلنےکادرس دیتا ہے، جذبۂ کربلا ہمیں فرقہ واریت،انتشار اور مایوسی سےنکالتا ہے۔

آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ دعا ہے یہ سال پاکستان کےلیے خیر، امن اور ترقی کا پیغام لائے، اللہ پاکستان کو ہرآفت، مصیبت اور انتشار سےمحفوظ رکھے، یہ سال ملت اسلامیہ اورانسانیت کےلیےخوشحالی کاسال بنے۔

’’محرم الحرام کامقدس مہینہ ہمیں ہمارےاسلاف کی بےمثال قربانیوں کی یاددلاتاہے‘‘

وزیراعظم شہبازشریف نے ہجری سال نو 1447 کےموقع پرقوم کےنام پیغام میں کہا کہ نئے اسلامی سال کے آغاز میں دعاگو ہوں کہ یہ ہجری سال ہم سب کیلئے باعث رحمت ہو۔

وزیراعظم  نے کہا کہ محرم اسلامی تعلیمات کے مطابق عزت وعظمت والےچارمہینوں میں سےایک ہے، محرم الحرام کامقدس مہینہ ہمیں ہمارے اسلاف کی بےمثال قربانیوں کی یاددلاتاہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ آج کے دور میں امت مسلمہ گوناگوں چیلنجز کاسامناکررہی ہے، دعاگو ہوں کہ وہ آئندہ سال کوپاکستان سمیت دنیا بھر کیلئےامن واستحکام کاسال بنائے، اللہ ماہ محرم کو کشمیر، فلسطین میں نہتے مسلمانوں پر جاری ظلم کوخاتمےکاسال بنائے۔

متعلقہ خبریں