شہر قائد میں آج بھی کہیں ہلکی کہیں تیز بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق نارتھ کراچی، نیو کراچی، کورنگی، قیوم آباد، بہادرآباد و اطراف میں ہلکی بارش جاری ہے، اس کے علاوہ نارتھ ناظم آباد، لیاقت آباد و اطراف میں بھی ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: طوفانی بارشوں میں اپنائیں یہ احتیاطی تدابیر
واضح رہے کہ گزشتہ شب کراچی کے مختلف علاقوں میں مون سون کی پہلی بارش ہوئی تھی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔



















