بھارت امریکی توقعات پر پورا نہ اتر سکا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو امریکی صدر ٹرمپ کا ظہرانہ پاکستان کی فتح کا اعتراف تھا۔
یہ بات انہوں نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہی ۔بلاول نے کہاکہ دراصل بھارت کو حالیہ جنگ میں تاریخی شکست ہوئی۔ ان کا کہناتھاکہ امریکا کی بھارت سے توقعات کودھچکالگا۔
امریکی توقعات پر پورا اترنا کو کجا بھارت اپنے 6 طیارے بھی نہ بچا سکا،چیئرمین پی پی
بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ بھارت امریکا توقعات پر پورا اترنے کے بجائے اپنے 6 طیارے نہ بچا سکا۔
چیئرمین پی پی نے کہاکہ بھارت نے پہلگام کی آڑ میں پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگائے۔
پانی روکاگیا توجنگ ہوگی ،بھارت کے 3 دریا بھی ہم لے لیں گے،بلاول
انہوں نے ایک بار واضح کیاکہ بھارت نے ہمارا پانی روکا گیاتو جنگ ہوگی۔ ان کا کہناتھاکہ بھارت کے 3 دریاؤں کا پانی بھی ہم لے لیں گے۔
ان کاکہناتھاکہ بھارت کو اندازہ نہیں تھا کہ پاکستان اس طرح تگڑا جواب دے گا۔انہوں نے کہاکہ بھارت کے کئی جہاز گرائے گئے اس لئے وہ مایوس ہوں گے۔
بلاول کا کہناتھاکہ بھارت نے مجبور ہو کر امریکا سے سیز فائر کروانے کی درخواست کی ۔
چیئرمین پی پی نے کہاکہ بھارت اور بھارتی میڈیا کا جھوٹ ہر جگہ بے نقاب کیا۔ان کا کہناتھاکہ ہم جنگ جتنے کے باوجود امن کی بات کرتے ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف لڑتے رہیں گے،امن کا پیغام گھر گھر تک پہنچائیں گے۔
انہوں نے کہاکہ بھارت امریکی توقعات پر پورا نہ اتر سکا، اب وہ عالمی سطح پر تنہا رہ گیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی نیانیے کی فتح میں سب سے بڑا کردار ملکی میڈیا کا تھا۔
ان کا کہناتھاکہ ہمیں ٹاسک دیا گیاکہ پوری دنیامیں جاکرپاکستان کو مقدمہ لڑیں، شفافیت کی بنیادپرہی ہم نے یہ مقدمہ جیتا۔



















