پاکستان عالمی سطح پرخودمختار قرض رسک میں بہتری لانے والاسرفہرست ملک بن گیا۔
بلوم برگ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی خودمختار ڈیفالٹ رسک میں سب سے بڑی کمی ریکارڈ کی گئی، پاکستان کاڈیفالٹ رسک 59 سےکم ہوکر47 فیصدپرآگیا۔
پاکستان نےابھرتی معیشتوں میں ڈیفالٹ رسک میں کمی کے لحاظ سےٹاپ پوزیشن حاصل کرتے ہوئے، 1100 بیسس پوائنٹس کی نمایاں بہتری ریکارڈ کی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان میں معاشی اعتماد کی بحالی کےمثبت اشارے سامنے آئے ہیں، پاکستان نے ارجنٹینا، نائیجیریا اور تیونس جیسےممالک کوپیچھےچھوڑدیا ہے جبکہ ترکی، ایکواڈور، مصر اور گیبون میں بھی ڈیفالٹ رسک میں اضافہ ہوا ہے۔
پاکستان میں خطرے میں نمایاں کمی سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کا اشارہ ہے ، جبکہ معاشی استحکام اور ڈھانچہ جاتی اصلاحات کی بدولت سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے۔
آئی ایم ایف کے ساتھ کامیاب شراکت داری اور بروقت قرض ادائیگیاں کا بھی مثبت اثر پڑا جبکہ ایس اینڈ پی، فچ اور دیگر اداروں کی جانب سے بھی پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کی تصدیق کی ہے۔



















