Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائیگا،فیلڈمارشل،نماز جنازہ میں شرکت،زخمی جوانوں کی عیادت

شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائےگا۔ فیلڈمارشل سید عاصم منیر نے کہاہے کہ بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کےخاتمےکےلیے پاک فوج ہمہ وقت کوشاں ہے۔

انہوں نے  کورہیڈکوارٹرزپشاورکادورہ کیا۔ انہیں سیکیورٹی صورتحال اور انسداددہشت گردی آپریشنزپربریفنگ دی گئی۔
شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائیگا،فیلڈمارشل،نماز جنازہ میں شرکت،زخمی جوانوں کی عیادت

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈمارشل سیدعاصم منیرنے بنوں گیریژن میں شہداکی نمازجنازہ میں بھی شرکت کی۔ انہوں نے بنوں سی ایم ایچ میں زخمیوں کی عیادت کی۔
شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائیگا،فیلڈمارشل،نماز جنازہ میں شرکت،زخمی جوانوں کی عیادت

فیلڈمارشل سیدعاصم منیرنےسیکیورٹی فورسزکےجذبےاورعزم کوسراہا۔ انہو ں نے کہاکہ قوم دہشت گردی کےخاتمےکےلیے متحد ہے۔

سید عاصم منیرکاکہناتھاکہ دہشت گردوں،سہولت کاروں کو ہرقیمت  پرانصاف کےکٹہرے میں لایاجائےگا۔

ان کاکہناتھاکہ دہشتگردی کااصل چہرہ دنیاکےسامنے بےنقاب کیا جائےگا۔انہوں نے کہاکہ شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائیگا۔

فیلڈ مارشل نے کہاکہ پاکستان کی داخلی سلامتی کمزورکرنےکی ہرکوشش کافیصلہ کن جواب دیاجائےگا۔

عاصم منیرنے پختونخوا پولیس سمیت سول اداروں کی صلاحیت بڑھانے پر زور دیا۔انہوں نے قانون نافذکرنےوالےاداروں کی مضبوطی کےلیےآرمی کی مکمل معاونت کا اعادہ کیا۔

متعلقہ خبریں