شہر قائد میں آج مطلع ابرآلود رہے گا، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں صبح وشام کےاوقات میں بونداباندی کاامکان ہے۔
محکمہ کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج کم سےکم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ ہوامیں نمی کاتناسب 76 فیصد ہے۔
شہر قائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 تا 36 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے، آج مطلع جزوی ابرآلودرہےگاتاہم تیزبارش کاامکان نہیں ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کو 5 جولائی کےبعد مون سون ہواؤں کاسلسلہ متاثرکرےگا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کے علاقوں میں کہاں کتنی بارش ہوئی؟ محکمہ موسمیات کی تازہ رپورٹ سامنے آگئی
دوسری جانب ملک کے بیشتر علاقوں میں بھی آج موسم گرم اور مر طوب رہنے کی توقع ہے۔
اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب اور خطہ پوٹھوہار اور بالائی خیبر پختونخواہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بعض مقاما ت پر تیزموسلادھاربارش بھی ہوسکتی ہے، جبکہ اسلام آباد اور گردونواح میں حبس اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی پیش گوئی ہے۔
اسلام آباد اور گردونواح میں آج شام یا رات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔



















