Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دولت کانشہ،امیرخاتون نے سیلزبوائے پرتھپڑوں اور گھوسوں کی برسات کردی

دولت کانشہ،امیرخاتون نے سیلزبوائے پرتھپڑوں ٬ لاتوں اور گھوسوں کی برسات کردی۔غریب نوجوان خاتون کی بدتہزیبی کو خاموشی سے برداشت کرتارہا۔

یہ واقعہ کراچی کے ایک شاپنگ مال میں پیش آیا۔ جب ایک مالدار خاتون نامعلوم وجہ پر سیلز بوائے پر برس پڑی ۔

دولت وطاقت کے نشے  میں امیر خاتون غریب سیلزبوائے  پرلاتیں اور گھوسے برساتی رہی ، مسلسل تھپڑ رسید کیے۔

نوکری پیشہ مجبور سیلز بوائے  خاتون کی بدتہزیبی خاموشی سے برداشت کرتارہاہے۔

شاپنگ مال کا نام بوننزہ اسٹور بتایا جارہاہے ۔ خاتون کیوں آپے سے باہر ہوگئی؟۔ اس کی وجہ فی الحال تو معلوم نہ ہوسکی ۔

تاہم واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے ۔ جس میں آگ بگولا خاتون کی بدتہزیبی واضح دکھائی دے رہی ہے ۔

غریب اور مجبور سیلز بوائے خاموشی سے خاتون کے تھپڑ،لاتیں اور گھوسے کھاتارہا۔

متعلقہ خبریں