Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عمارت گر جائے تو فوری طور پرکیاحفاظتی اقدامات ناگزیرہوتے ہیں؟

عمارت گر جائے تو فوری طور پرکیاحفاظتی اقدامات ناگزیرہوتے ہیں؟۔ ریسکیو ماہرین اس بارے میں کیا کہتے ہیں؟۔آئیے جانتے ہیں۔

احتیاط اور فوری اطلاع

جب کوئی عمارت اچانک منہدم ہو جائے اور افراد ملبے تلے دب جائیں تو فوری طور پر کیاکیاجائے؟ ۔ اس حوالے سے ماہرین کہتے ہیں کہ ایسی صورتحال میں احتیاط سب سے پہلے ضروری ہے۔

فوری طور پر ریسکیو اور متعلقہ حکام کو آگاہ کیاجائے۔  جائے حادثہ کو حصار میں لیاجائے۔ ماہرین کے مطابق کسی بھی عام شہری کو ملبے کے قریب جانے نہ دیاجائے۔

ان حالات میں زندگی بچانے کے لیے فوری اور منظم اقدامات ناگزیر ہوتے ہیں مگر احتیاط بھی ضروری ہے۔ تاخیر یا بد احتیاطی قیمتی جانوں کے ضیاع کا سبب بن سکتی ہے۔

امدادی کارروائیوں کےلئے تربیت یافتہ عملہ

ریسکیو کارروائیوں کےلئے  تربیت یافتہ عملے کا ہونا بھی ضروری ہے ۔ جائے حادثہ پر عوام کا ہجوم امدادی کاموں میں رکاوٹ ڈال سکتا ہے۔

خاموشی
ماہرین کا کہنا ہے کہ ملبے میں دبے افراد کی موجودگی کا اندازہ لگانے کے لیے مکمل خاموشی اختیار کی جائے۔

تاکہ ملبے تلے دبے افراد کی آواز یا حرکت محسوس کی جا سکے۔

بھاری مشینری کا احتیاط سے استعمال

علاوہ ازیں ملبہ ہٹانے کیلئے بھاری مشینری کا استعمال نہایت احتیاط سے کیا جائے۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگاہی ضروری ہے کہ عمارت گر جائے تو فوری طور پرکیاحفاظتی اقدامات ناگزیرہوتے ہیں؟۔

ملبے تلے آکسیجن کی فراہمی کابندوبست

ملبے کے اندر آکسیجن پہنچانے کا فوری بندوبست کیا جائے تاکہ کوئی زندہ ہو تو اس کی زندگی بچ سکے۔

افواہوں سے گریز، امدادی عملے سے تعاون ضروری

فوری طبی امداد فراہمی کے آلات کا جائے حادثہ پر ہونا ضروری ہے ۔ایسے حالات میں افواہوں سے گریز کرناچاہے۔

مزید براں متاثرین اہل علاقہ کا پرسکون رہنا بھی ضروری ہے۔

واضح رہے کہ امدادی ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون سے زیادہ سے زیادہ قیمتی جانیں بچائی جا سکتی ہیں ۔

متعلقہ خبریں