Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسرائیلی دہشتگردی کے خلاف ایران کی سفارتی طور پر مددکی، نائب وزیراعظم

اسرائیلی دہشتگردی کے خلاف ایران کی سفارتی طور پر مددکی ۔ نائب وزیراعظم اوروزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایران نے تسلیم کرلیا سچا دوست پاکستان ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے  ہوئے انہوں نے کہاکہ ایرانی پارلیمنٹ میں بھی تشکر پاکستان کے نعرے لگائے،شہدا کے جنازوں میں پاکستان کے پرچم لہرائے گئے۔

انہوں نے کہاکہ بھارت نے جنگ شروع کی تو اس کے 6 طیارے مار گرائے اور اسے سبق سکھا دیا، اسرائیل کی دہشت گردی کے خلاف ایران کی سفارتی طور پر مدد کی۔

نائب وزیراعظم نے کہاکہ داتا دربار کی تزئین و آرائش پر کام شروع ہو چکا ہے، گنبد بلند کردیا گیا ہے۔ ان کا کہناتھاکہ مسجد میں مدینہ منورہ والی چھتریاں لگائیں گے جس کی اجازت مریم نواز نے دیدی ہے۔

انہوں نے کہاکہ امید ہے اگلے غسل سے پہلے داتا دربار کا سارا کام مکمل ہوجائے گا، اکتیس مئی 1999 کو نوازشریف نے پہلے افتتاح کیا تھا اب وہ دربار مکمل ہونے جا رہا ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ اسرائیلی دہشت گردی کے نتیجے میں آرمی چیف کے جنازے میں بھی پاکستان کے حق میں نعرے لگتے رہے، جنگ لڑنے کی خواہش و ایجنڈا نہیں۔

ان کا کہناتھاکہ اسرائیلی دہشتگردی کے خلاف ایران کی سفارتی طور پر مددکی۔ انہوں نے کہاکہ امن اور خطے کی سلامتی چاہتے ہیں،اقتصادی ایجنڈہ ہے جس پر دن رات محنت کررہے ہیں۔

اسحاق ڈارنے کہا کہ آزربائیجان سے2ارب ڈالر کا معاہدہ کیا، اب مہنگائی میں کمی آئی، 22 سے 11 فیصد سود رہ گیا ہے۔

نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے کسی قسم کی خواہش کا اظہار نہیں کیا،وہ اتحادی ہیں مشکل وقت پر ساتھیوں کو نہیں چھوڑا جاتا۔

اسحاق ڈار  نے کہا کہ پیپلزپارٹی سے بہت تعاون کریں گے، دونوں جماعتوں کا اتحاد ہوا ہے۔

نائب وزیر اعظم نے کہا کہ پاک بھارت جنگ میں تمام جماعتیں ایک پلیت فارم پر اکٹھی ہوگئیں۔ ان کا کہنا تھاکہ دنیا نے پاکستانیوں کی مشترکہ آواز سنی۔

انہوں نے کہا کہ  کرپشن کے پی سمیت جہاں بھی ہو اسے قانون کے تحت ختم ہونا چاہیے، پاکستان ڈیفالٹ کے کنارے کھڑا تھا اگر تبدیلی نہ آتی تو ڈیفالٹ آجاتا۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈیفالٹ ہوا میں اڑ گیا، 14 ارب ڈالر زرمبادلہ پہنچ گیا ہے۔

نائب وزیراعظم  نے کہاکہ جنگ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت سیز فائر قائم ہے، خطرہ تو ہر وقت ہی ہے، الرٹ رہنا ہے، اگر کوئی وار کرے، ملک میں دہشت گردی ہو رہی ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ  بھارت کی مجبوری لگتی ہے، اس طرح کے بیانات سے گھبراتے نہیں، پہلے کامیابی ملی آئندہ بھی ملے گی۔

متعلقہ خبریں