پاکستان بھرمیں یوم عاشورآج، سیکیورٹی اقدامات سخت،شہدائے کربلاکوخراج عقیدت پیش کیاگیا۔
ملک بھر میں خاتم النبیین رسول اکرم ﷺ کے نواسے حضرت امام حسینؓ سمیت دیگر شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے یومِ عاشور (10 محرم الحرام) مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
تمام چھوٹے بڑے شہروں میں شبیہ علم،شبیہ ذوالجناح اور تعزیہ کے جلوس برآمد ہوں گے۔مجالس عزا ہوں گی۔ جس میں علما و ذاکرین شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کا ذکر کریں گے۔
زاکرین اور علمائے کرام حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی تعلیمات اور سانحہ کربلا کے مختلف پہلوؤں پرروشنی ڈالیں گے۔
ماتمی جلوسوں کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے جامع حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔
کراچی، لاہور، کوئٹہ سمیت ملک کے مختلف حساس شہروں میں موبائل فون سروس بند رکھنے پر غور کیاجارہاہے۔
کراچی میں یوم عاشور پر سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔لاہور میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس روایتی راستوں سے گزرے گا۔
خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور اور اس کے گرد و نواح میں یوم عاشور کے مختلف جلوس ذوالجناح برآمد ہوں گے۔ محرم الحرم کے حوالے سے شہر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
اسلام آباد میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس برآمد ہو گا جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ قدیمی پر ختم ہو گا۔
جلوسوں کی کنٹرول روم میں سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جائے گی۔
راولپنڈی میں عاشور محرم کے مرکزی جلوس کے لیے سیکیورٹی انتظامات مکمل ہیں۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں بھی یوم عاشور عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے ۔



















