Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معطل ارکان اسمبلی کی چاندی ہوگئی، عدالتی فیصلے تک تنخواہیں بحال

اسلام آباد: قومی و صوبائی اسمبلیوں کے معطل ارکان کو تنخواہیں ادا کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

پارلیمانی ذرائع کے مطابق قومی و صوبائی اسمبلیوں کے مخصوص نشستوں پر منتخب 77 اراکین کو 13 مئی 2024 کو معطل کر دیا گیا تھا جس کے ساتھ ہی ان کی تنخواہیں بھی روک دی گئی تھیں۔

پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان میں سے قومی اسمبلی کے 22 ارکان شامل تھے جن میں سے اب 19 اراکین کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جاچکا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ بحال ہونے والے ان اراکین کو 13 مئی 2024 سے عدالتی بحالی تک کی مدت کی بنیادی تنخواہ ادا کی جائے گی۔ تاہم انہیں ٹی اے/ڈی اے (سفر و قیام الاؤنس) اور دیگر مراعات نہیں دی جائیں گی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ بحال شدہ اراکین کو 13 مئی 2024 سے 31 دسمبر 2024 تک وہی پرانی تنخواہ دی جائے گی جو معطلی سے قبل جاری تھی جب کہ یکم جنوری 2025 سے عدالتی فیصلے کی تاریخ تک انہیں بڑھی ہوئی تنخواہ کے مطابق بنیادی تنخواہ فراہم کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں